جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے شامی فوج کے روس کے ساتھ مل کر حلب میں بے گناہ اور بے قصور شہریوں کے قتل عام اور شہر پر بمباری کر نے اور اسے پوری طرح تباہ و برباد کر دینے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام عالم اور بالخصوص اسلامی ممالک سے اس غیرا نسانی عمل اور جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے اور حلب میں بے بس مسلمانوں کے تحفظ کویقینی بنانے کے
اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔
مولانا ارشد مدنی نے مزید کہا کہ یہ انتہائی افسو س کی بات ہے کہ داعش کے خاتمہ کے نام پر شام کے بے قصور مسلمانوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے۔
خواتین اور بچیوں کی کھلے عام آبرو ریزی کی جا رہی ہے ، ضعیفوں اور بچوں کو بھی نہیں بخشا جا رہاہے ۔